ابنا: سجاد میر نے آج ہماری پشتو سروس کے ساتھ گفتگو میں ، شام کی جنگ میں پاکستان کو ملوث کرنے کے لئے بعض سازشوں کے بارے میں کہا کہ تکفیری اور دہشت گرد گروہ ، کہ جن کا اصلی حامی امریکہ اور سعودی عرب ہے ، اس کوشش میں ہیں کہ دیگر ممالک خاص طور پر پاکستان کو اس جنگ میں شامل کریں ۔ پاکستانی مسائل کے تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ اسلامی ملکوں کو جنگ کی آگ میں جھونک دے کیوں کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے ناپاک عزائم حاصل نہیں کرسکے گا ۔ سجاد میر نےکہا کہ سعودی عرب امریکہ کی مانند اپنے مفادات کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھارہا ہے لہذا شام میں تکفیری گروہوں کی ناکامی کے ساتھ ہی سعودی عرب اب پاکستان سے غلط فائدہ اٹھانے کا درپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کی جنگ میں پاکستان کا شامل ہونا ایک غلطی ہے ۔ پاکستان اس وقت ایک حساس مرحلے سے گذر رہا ہے اور اس کا ہر غلط فیصلہ اس ملک کے لئے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔
.......
/169